LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ

سستی سیاست کیلئے لسانیت کی بھینٹ چڑھانے والوں کا خاتمہ کرنا ہوگا: سعید غنی

Web Desk

10 August 2026

صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سستی اور مفاد پرستانہ سیاست کے لیے عوام کو لسانیت کی بھینٹ چڑھانے والوں کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کرنا ہوگا۔ ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں اب لسانیت کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرنے کا تاثر تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور عوام میں یہ شعور بیدار ہو چکا ہے کہ ووٹ صرف کارکردگی، نظریات اور مثبت سوچ کی بنیاد پر دیا جائے۔ سعید غنی نے زور دیا کہ کراچی جیسے بین الاقوامیت کے حامل شہر سے نفرتوں اور تقسیم کا خاتمہ کرنا ہم تمام سیاسی طبقات اور شہریوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تمام اکائیوں کا گلدستہ ہے جہاں تمام رنگ، نسل اور زبان بولنے والے افراد کو ہر سطح اور ہر عہدے پر نمائندگی حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی شہرِ قائد میں تعصب اور لسانی تفریق کو ختم کر کے حقیقی ترقی اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔