LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

سمجھ نہیں آتی میرے لئے ٹرمپ کے دماغ میں اتنی جگہ کیوں ہے؟ میئر لندن

Web Desk

26 June 2026

لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر لندن کے میئر صادق خان کا دلچسپ اور طنزیہ ردِ عمل سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ امریکی صدر کے دماغ میں ان کے لیے اتنی زیادہ جگہ کیوں ہے۔ میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں میئر صادق خان نے ہلکے پھلکے انداز میں ٹرمپ پر وار کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے سمجھ نہیں آتا کہ صدر ٹرمپ مجھ میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے ہیں، شاید ان کا مجھ پر دل آگیا ہے! اور اس کی بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ میں ایک ایسے شہر کا میئر ہوں جو ترقی پسند، کثیر الثقافتی، آزاد خیال اور ہر محاذ پر کامیاب ہے”۔ صادق خان نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے ہی لندن نے دنیا کے بہترین شہر کا معزز ’’لی کوان یو ورلڈ سٹی پرائز‘‘ (Lee Kuan Yew Prize) جیتا ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ لندن کی یہ شاندار عالمی کامیابی صدر ٹرمپ کو شدید ناگوار گزری ہے، اسی لیے وہ مسلسل انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔