LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ اسلامی اقوام میں بیداری اور اتحاد دشمن کی سازشوں کا واحد توڑ ہے، ایرانی صدر عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی کینیڈا نے تقریباً 700 امریکی مصنوعات پر 15، 25 اور 50 فیصد ٹیرف لگا دیے ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے کا اعلان ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق امریکا نے عالمی سلامتی خطرے میں ڈال دی: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ

Web Desk

26 August 2026

روسی میڈیا نے پاکستان اور ایران کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان نئی جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، جس میں آبنائے ہرمز سے آزادانہ بحری آمدورفت (نیوی گیشن) کی بحالی بھی شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کا باضابطہ اور سرکاری اعلان چند روز میں متوقع ہے جس کے بعد تکنیکی اجلاس اور آگے کے مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ جون کے وسط میں دونوں فریقین نے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط کیے تھے جس کی بنیاد پر حتمی امن معاہدہ طے پانا تھا، تاہم بعد میں دوبارہ کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔ روسی میڈیا کے مطابق حالیہ ہفتوں میں ثالثوں کے ذریعے نئی ڈیل کی کوششیں جاری تھیں، تاہم ابھی تک ایران یا امریکا کی جانب سے اس نئے معاہدے کے دعوے پر کوئی رسمی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے