آبنائے ہرمز بحران: روسی خام تیل کی بڑی کھیپ جلد پاکستان پہنچنے کا امکان
Web Desk
7 March 2026
روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری بحران کے دوران روسی خام تیل پاکستان کو سپلائی کیا جائے گا۔ روسی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں گلوبل انرجی امور کے ماہر ڈاکٹر ممودہ سلامے کے حوالے بتایا کہ سات لاکھ تینتیس ہزار بیرل روسی خام تیل جلد پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچے گا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان تیل کے لیے طویل عرصے سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر انحصار کررہا ہے تاہم پاکستان اس سے پہلے بھی روسی خام تیل خرید چکا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان بزنس کونسل کے حوالے سے یہ بھی دعوی کیا گیا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہر دس فیصد اضافے سے پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر بڑھ جاتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
11 July 2026
غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
11 July 2026
بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک
11 July 2026
یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا
11 July 2026
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی
11 July 2026