روس، یوکرین کا انسانی امداد اور شہریوں کے انخلا کیلئے کارروائیاں روکنے کا فیصلہ
Web Desk
25 October 2026
روس اور یوکرین نے خیرسون ریجن کے شہر الیوشکی (Oleshky) میں انسانی امداد کی فراہمی اور شہریوں کے محفوظ انخلا کے لیے مقامی سطح پر جنگ بندی کے انتظامات پر اتفاق کر لیا ہے۔
روسی انسانی حقوق کی کمشنر یانا لانتراٹووا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘میکس’ پر تصدیق کی ہے کہ انہوں نے یوکرین کے انسانی حقوق کے کمشنر دمتری لوبینیتس کے ساتھ مجوزہ انسانی مشن کے امور پر بات چیت کی ہے اور دونوں فریقین طے شدہ معاہدوں کی پاسداری کر رہے ہیں۔
اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان محدود علاقے کے لیے مقامی جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے تاکہ خوراک، ادویات اور بنیادی سامان پہنچایا جا سکے۔ امریکی انتظامیہ کے مطابق جنگ بندی 29 اکتوبر سے نافذ ہوگی جبکہ ایک آزاد امریکی میڈیا ادارہ اس مشن کو دستاویزی شکل دے گا۔ دوسری جانب روسی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل والیری گیراسیموف نے اعلان کیا کہ روسی فوج 27 اکتوبر سے ماسکو کے وقت کے مطابق صبح 4 بجے جنگ بندی نافذ کرے گی۔ دونوں اعلانات میں تاریخوں کا فرق ہے تاہم بنيادی مقصد انسانی امداد اور شہریوں کا انخلا ہے۔
خیرسون کے اس علاقے میں صورتحال طویل عرصے سے تشویش ناک تھی، جہاں مقامی حکام کے مطابق گولہ باری اور ڈرون حملوں کی وجہ سے شدید انسانی بحران جنم لے چکا تھا۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا
25 October 2026
امریکا اور اسرائیل کے انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران پر بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، بلومبرگ
25 October 2026
امریکا اور اسرائیل کی جارحیت پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، پاسداران انقلاب
25 October 2026
اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا
25 October 2026
ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر
25 October 2026
نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک
25 October 2026
یوکرین میں سٹار لنک اور سٹار شیلڈ کی سروس بحال، فوجی آپریشنز میں بہتری کی امید
25 October 2026
امریکا کی سٹار لنک سروس سے متعلق مختلف ممالک میں مداخلت، رائٹرز کا انکشاف
25 October 2026