LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دیں: صدر ٹرمپ کا دعویٰ امریکی فوجی اڈوں کی منتقلی کیلئے بغداد اور واشنگٹن میں رابطے جاری میر رضا قتل کیس: مقتول کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے امریکا سفارت کاری میں ناکامی کے بعد پابندیوں کا سہارا لیتا ہے: اسماعیل بقائی عمان میں پھنسے آئل ٹینکر سے خام تیل کا اخراج بدستور جاری امریکا سمجھ چکا آبنائے ہرمز فوجی طاقت سے نہیں کھلے گا: ایران کولمبیا میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری،77 افراد ہلاک، درجنوں عمارتیں منہدم حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان روس جیسے وسیع ملک میں علاقوں کا آبادی سے خالی ہونا ناقابل قبول ہے: صدر پوتن حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: احسن اقبال شمالی وزیرستان میں رات کے اوقات میں عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ مانگنے کا اعلان محمد علی ملک سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر مقرر، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری آزاد کشمیر انتخابات: ایل اے 14 غربی باغ میں بڑا اپ سیٹ، ساجد اقبال کی سردار عتیق کو شکست سپریم لیڈر نے ایران کی مسلح افواج میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی تقرریاں کردیں

روس کے شہر نزنی کامسک میں ڈرون حملے، بچے سمیت 13 افراد ہلاک، 39 زخمی

Web Desk

10 August 2026

روس کے جمہوریہ تاتارستان کے صنعتی شہر نزنی کامسک (Nizhnekamsk) میں ڈرونز کے بڑے پیمانے پر حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے، جبکہ 39 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

تاتارستان کے سربراہ کی پریس سروس کے مطابق ڈرون حملے میں شہر کی اہم صنعتی اور عام شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی طور پر 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی، تاہم بعد میں شدید زخمیوں میں سے ایک اور فرد کے دم توڑ جانے کے بعد یہ تعداد 13 ہو گئی۔

روسی وزارتِ صحت نے بتایا کہ 28 زخمیوں کو نزنی کامسک کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو ہنگامی اور بہترین طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی شہر نابریژنی چیلنی (Naberezhnye Chelny) سے اضافی طبی ٹیمیں بھی فوری طور پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ تاتارستان کے وزیر صحت المیر اباشیف کے مطابق مرکزی ضلعی اسپتال میں ایک خصوصی آپریشنل ہیڈکوارٹر قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ ریپبلکن سینٹر فار ڈیزاسٹر میڈیسن کی ایک خصوصی ٹیم بھی موقع پر پہنچ چکی ہے۔ روسی وزیر صحت میخائل موراشکو تمام صورتحال اور زخمیوں کی علاج معالجے کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی کی ترجمان سویتلانا پیترینکو نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یوکرینی افواج نے ڈرونز کے ذریعے رہائشی علاقوں اور صنعتی تنصیبات کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا۔ اس واقعے پر روسی تحقیقاتی کمیٹی نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت باقاعدہ فوجداری مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس المناک واقعے کے بعد جمہوریہ تاتارستان میں سرکاری سطح پر سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اعلیٰ حکام نے متاثرہ خاندانوں کی مالی و طبی امداد کے لیے فوری اقدامات کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔