بوچا واقعات مغربی منصوبہ بندی سے کی گئی اشتعال انگیزی تھے، ماریہ زخارووا
Web Desk
18 September 2026
روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے یوکرین کے شہر ‘بوچا’ (Bucha) میں مبینہ ہلاکتوں سے متعلق ماسکو کی متعدد تحریری و عوامی درخواستوں پر اقوامِ متحدہ کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارے کا جواب نہ دینا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ یہ واقعہ مغرب کی منصوبہ بند اشتعال انگیزی اور روس مخالف عالمی اطلاعاتی مہم کا حصہ تھا۔ روسی خبر رساں ادارے کی پریس کانفرنس کے دوران ‘یوکرینی نو نازیوں کے جرائم سے متعلق بین الاقوامی عوامی ٹریبونل’ کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ مارچ 2022ء میں استنبول مذاکرات کی ناکامی کے بعد برطانیہ اور بی بی سی کی ہدایت پر بوچا میں لاشوں کی من گھڑت ڈرامائی منظر کشی کی گئی تاکہ مذاکراتی عمل کو ناکام بنایا جا سکے۔
ماریہ زخارووا نے الزام عائد کیا کہ کئی سال گزرنے کے باوجود اقوامِ متحدہ، مغربی ذرائع ابلاغ اور کیف حکام بوچا میں ہلاک ہونے والے افراد اور عام شہریوں کی کوئی مصدقہ یا مکمل فہرست فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں، بلکہ یوکرینی فوج اور آزوف بٹالین کے مارے جانے والے جنگجوؤں کو عام شہریوں کے طور پر پیش کیا گیا۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر غیر جانب داری کے بنیادی اصول کی خلاف ورزی اور روس مخالف مہم کا حصہ بننے کا الزام لگاتے ہوئے اعلان کیا کہ وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کی سربراہی میں روسی وفد اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس اور ‘ڈائیلاگ اباؤٹ فیکٹس 4.0’ فورم کے موقع پر بوچا واقعات سے متعلق نئی چونکا دینے والی رپورٹ پیش کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی
18 September 2026
طاقت اور دباؤ سے مطالبات منوانے کا یک طرفہ نظام ختم ہو چکا، باقر قالیباف
18 September 2026
چین نے مشرق وسطیٰ و افریقہ میں فوجی سرگرمیوں کی نگرانی کی اپنی صلاحیت بڑھا لی
18 September 2026
پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج: سویڈن کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
18 September 2026
اقوام متحدہ کا اجلاس: فلسطینی صدر کو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کی اجازت مل گئی
18 September 2026
حوثیوں کے حملے: عرب ممالک اور یورپی یونین کا سعودیہ سے مکمل اظہار یکجہتی
18 September 2026
حکومت مطالبات ماننے کو تیار نہیں، 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمان
18 September 2026
یورپی یونین کا یوکرین کو 3.3 ارب یورو فراہم کرنے کا اعلان
18 September 2026