حکومت مطالبات ماننے کو تیار نہیں، 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
18 September 2026
امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتوں، مہنگائی اور ٹیکسوں کے معاملے پر ان کے مطالبات ماننے سے مسلسل انکاری ہے، جس کے باعث 20 ستمبر کو ملک بھر سے عوام کا سمندر اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گا۔ لاہور میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ جب جماعتِ اسلامی کے قافلے اسلام آباد کے لیے نکلیں گے تو وہ ہر صورت وہاں پہنچ کر دم لیں گے، کیونکہ حکومت پٹرولیم لیوی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے ذریعے عوام پر مسلسل اضافی بوجھ ڈال رہی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ جماعتِ اسلامی اور حکومت کے درمیان اب تک مذاکرات کے 4 ادوار ہو چکے ہیں، تاہم حکومت اپنے وعدوں پر عمل درآمد اور مطالبات تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ مذاکراتی نشستوں میں سرکاری وفد کے پاس جماعتِ اسلامی کے مؤقف کا کوئی مؤثر جواب موجود نہیں تھا۔ امیر جماعت نے بتایا کہ 20 ستمبر کے اسلام آباد مارچ میں ملک کے کونے کونے سے قافلے شریک ہوں گے۔ کراچی، کوئٹہ، چترال، کالام اور پنجاب بھر سے عوام روانہ ہوں گے جبکہ کراچی سے خصوصی ‘ٹرین مارچ’ ملتان اور لاہور سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔ حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم لیوی ختم کرنے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ریلیف دینے کا مطالبہ بھی دہرایا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026
دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
15 November 2026
یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون
15 November 2026
یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف
15 November 2026
فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں
15 November 2026