حوثیوں کے حملے: عرب ممالک اور یورپی یونین کا سعودیہ سے مکمل اظہار یکجہتی
Web Desk
18 September 2026
عرب ممالک اور یورپی یونین نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ کامل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اردن اور کویت نے ان حملوں کو سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مملکت کے تمام دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ بحرین نے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی عرب کا امن و استحکام بحرین کی قومی سلامتی کا لازمی حصہ ہے، جبکہ منامہ انتظامیہ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے حوثیوں کے بار بار ہونے والے حملوں پر سخت موقف اختیار کرنے اور ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب، یورپی یونین نے بھی حوثی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے ریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ یورپی یونین کے شعبہ خارجہ امور کے ترجمان انور العنونی نے اپنے بیان میں کہا کہ عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں، اور انہوں نے حوثیوں سے تمام عسکری کارروائیاں فوری طور پر روکنے کا مطالبات کیا۔ یورپی بلاک نے خبردار کیا کہ حوثیوں کی متواتر کارروائیاں یمن تنازع کے پرامن اور سیاسی حل کے امکانات کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ یورپی یونین نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جامع امن کے قیام کے لیے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی
21 October 2026
امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو
21 October 2026
مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، فرح عظیم شاہ
21 October 2026
ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے: امریکی وزیر خارجہ
21 October 2026
جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس، برآمدات میں اضافے اور صنعتی مسائل کے حل پر غور
21 October 2026
حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1514 ارب روپے قرض لیا
21 October 2026
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت گندم درآمد سے متعلق اجلاس، ملکی ذخائر اور طلب و رسد کا جائزہ
21 October 2026
نیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی ہدایت دی، امریکی مخالفت پر منصوبہ رک گیا: برطانوی اخبار
21 October 2026