امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری
Web Desk
18 September 2026
امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں دفاعی تعاون کی توسیع کی سمت ایک بڑا پیشرفت کرتے ہوئے سعودی عرب کو 48 جدید ایف-35 (F-35) اسٹیلتھ جنگی طیاروں اور متعلقہ ملٹری آلات کی فروخت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق 24.3 ارب ڈالر کی اس خطیر اور تاریخی مجوزہ ڈیل میں 48 جنگی طیارے، 49 پراٹ اینڈ وٹنی (Pratt & Whitney) انجن، جدید مواصلاتی نظام، اسپیئر پارٹس اور دیگر تکنیکی و دفاعی سامان شامل ہوگا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مجوزہ فروخت سعودی عرب کے ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنا کر موجودہ اور مستقبل کے سیکیورٹی خطرات سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سے امریکی افواج اور سعودی عرب کے درمیان باہمی ہم آہنگی، تزویراتی تعاون اور عسکری تعلقات کو بھی نئی وسعت ملے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے سال 2025ء کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست درخواست کی تھی کہ اسے جدید ترین ایف-35 اسٹیلتھ طیارے فراہم کیے جائیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی
18 September 2026
طاقت اور دباؤ سے مطالبات منوانے کا یک طرفہ نظام ختم ہو چکا، باقر قالیباف
18 September 2026
چین نے مشرق وسطیٰ و افریقہ میں فوجی سرگرمیوں کی نگرانی کی اپنی صلاحیت بڑھا لی
18 September 2026
پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج: سویڈن کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
18 September 2026
اقوام متحدہ کا اجلاس: فلسطینی صدر کو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کی اجازت مل گئی
18 September 2026
حوثیوں کے حملے: عرب ممالک اور یورپی یونین کا سعودیہ سے مکمل اظہار یکجہتی
18 September 2026
حکومت مطالبات ماننے کو تیار نہیں، 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمان
18 September 2026
یورپی یونین کا یوکرین کو 3.3 ارب یورو فراہم کرنے کا اعلان
18 September 2026