پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج: سویڈن کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
Web Desk
18 September 2026
سویڈن کے وزیراعظم اولف کرسٹرسن (Ulf Kristersson) نے ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے حتمی اور نتائج سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے باضابطہ استعفیٰ پارلیمنٹ کے اسپیکر کو پیش کر دیا ہے۔ سویڈش الیکشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ حتمی اعداد و شمار کے مطابق، سابق وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن (Magdalena Andersson) کی قیادت میں مرکز سے بائیں بازو کے اپوزیشن اتحاد نے 176 نشستیں حاصل کر کے پیش قدمی کی، جبکہ اولف کرسٹرسن کے مرکز سے دائیں بازو کے برسرِ اقتدار اتحاد کو 173 نشستیں ملیں۔ واضح رہے کہ میگڈالینا اینڈرسن سال 2021ء میں سویڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔
انتخابی نتائج کے بعد میگڈالینا اینڈرسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن اب ایک نئی اور مثبت سمت اختیار کرے گا۔ ان کے بقول، گزشتہ چار سال کے دوران کرسٹرسن حکومت نے امیگریشن اور کرائم کے خلاف سخت تر پالیسیاں اپنائیں، جس کے باعث ملک میں بعض اقلیتی طبقے اور افراد خود کو خوش آمدید محسوس نہیں کر رہے تھے۔ تاہم سویڈن میں نئی حکومت کی تشکیل ایک پیچیدہ مرحلہ ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ ممکنہ اتحادی ‘سینٹر پارٹی’ نے شرط رکھی ہے کہ وہ ‘لیفٹ پارٹی’ کی موجودگی میں کسی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی، جبکہ ‘گرین پارٹی’ مرکز سے بائیں بازو کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے۔ اگر اینڈرسن اکثریت ثابت نہ کر سکیں تو کرسٹرسن کا دائیں بازو کا اتحاد سینٹر پارٹی کو ساتھ ملانے کی کوشش کر سکتا ہے۔ سویڈش آئین کے مطابق اگر پارلیمنٹ وزیراعظم کے لیے مسلسل چار نامزد امیدواروں کو مسترد کر دے تو ملک میں ازسرِنو انتخابات کرانا لازمی ہو جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار
18 September 2026
وزیراعظم کا زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اظہارِ تشکر
18 September 2026
میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا سینئر پولیس افسران سے تحریری جواب لینے کا فیصلہ
18 September 2026
جماعت اسلامی نے لاہور مال روڈ دھرنا 33 روز بعد ختم کر دیا
18 September 2026
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 17 دہشت گرد ہلاک، 9 جوان شہید، بھاری اسلحہ برآمد
18 September 2026
شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ، لہو رائیگاں نہیں جائے گا: صدر، وزیراعظم
18 September 2026
امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی
18 September 2026
طاقت اور دباؤ سے مطالبات منوانے کا یک طرفہ نظام ختم ہو چکا، باقر قالیباف
18 September 2026