LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب نے کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کا سلسلہ برقرار رکھنا ناگزیر قرار دیدیا چین کا افریقی ممالک میں ایبول کی وبا کے انسداد میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کانگو میں ایبولا کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے نئی ویکسین کی آزمائش شروع کردی: ڈبلیو ایچ او ایران کی نئی امریکی کارروائی پر خلیج کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی وارننگ آبنائے ہرمز پر ایران کو محدود کنٹرول دینے کی تجویز زیر غور امریکا، ایران اور عمان کا آج آبنائے ہرمز سے متعلق عبوری معاہدے کا اعلان متوقع 5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار حکومتِ پاکستان نے “فارن میڈیا فیسلیٹیشن گائیڈ لائنز 2026” جاری کر دیں: غیر ملکی و مقامی صحافیوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور این او سی لازمی قرار امریکا نے فلائی بغداد ایئر لائن کو پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا امریکی و برطانوی وزرائے خارجہ کی ملاقات، ایران اور خلیج کی صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں نیا عارضی بحری راستہ قائم کرنے کی تیاری مکمل کرلی: ایران پنجاب حکومت کی انتظامی سطح پر تبدیلیاں، 46 افسروں کے تقرر و تبادلے حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں دہشت گرد گرفتار حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ڈیزل سستا اسحاق ڈار کی اردن میں ترک، مصری اور الجزائر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

روس میں کرپٹو کرنسی کے لیے جامع قانون منظور، صدر پوتن نے دستخط کر دیے

Web Desk

4 August 2026

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایک نئے جامع قانون پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت ملک میں پہلی مرتبہ کرپٹو کرنسیوں اور ڈیجیٹل مالیاتی حقوق کے استعمال، خرید و فروخت اور نظم و ضبط کے لیے باقاعدہ قانونی فریم ورک متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس قانون کے ذریعے کرپٹو ایکسچینجز، ڈیجیٹل ڈپازٹریز اور دیگر مالیاتی اداروں کی سرگرمیوں کو قانونی دائرے میں لایا گیا ہے، جبکہ عام سرمایاکاروں کی مالی تحفظ اور مارکیٹ کی شفافیت کے لیے بھی واضح قوانین اور حدود مقرر کر دی گئی ہیں۔

نئے فریم ورک کے تحت روس میں صرف وہی کمپنیاں یا ایکسچینجز کام کر سکیں گی جو حکومت کے خصوصی سرکاری رجسٹر میں رجسٹرڈ ہوں گی۔ البتہ، فی الوقت کام کرنے والے موجودہ آپریٹرز کو یکم جولائی 2027 تک اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کی مہلت فراہم کی گئی ہے۔ اس قانون کے تحت ملک کے اندر اشیا یا خدمات کے بدلے براہِ راست کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کرنے پر پابندی برقرار رہے گی اور کرپٹو ادائیگیاں مشتہر کرنے پر بھی مکمل ممانعت ہو گی۔ البتہ، غیر ملکی تجارتی معاہدوں (بین الاقوامی تجارت)، مائننگ کے ذریعے حاصل اثاثوں اور مخصوص مالیاتی لین دین میں کرپٹو کے استعمال کی استثنیٰ حاصل ہو گی۔

مالیاتی نظام کو محفوظ بنانے کے لیے بینکوں کو یہ اختیارات دیے گئے ہیں کہ کسی بھی مشکوک کرپٹو لین دین کی صورت میں وہ رقم کی منتقلی روک سکیں گے۔ قوانین کے مطابق عام سرمایہ کار سالانہ 3 لاکھ روبل تک کی اعلیٰ درجے کی معروف کرپٹو کرنسیاں خرید سکیں گے، جبکہ اس سے زائد رقم کی سرمایہ کاری صرف تصدیق شدہ (کوالیفائیڈ) سرمایہ کار ہی کر سکیں گے۔ اس جامع قانون کی زیادہ تر شقیں یکم ستمبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گی، جبکہ بعض تکنیکی اور انتظامی ضوابط کو 2027 تک مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔