LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ

یوکرین کا روس میں مسافر بس پر ڈرون حملہ، 5 افراد ہلاک، 23 زخمی

Web Desk

20 July 2026

روس کے سرحدی بیلگورود ریجن کے شہر شیبیکینو میں یوکرینی ڈرون حملے میں ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 4 خواتین اور ایک کم عمر لڑکے سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ 23 افراد زخمی ہو گئے۔ بیلگورود کے قائم مقام گورنر الیگزینڈر شووایف نے واقعے کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل 18 جولائی کو بھی دوبوووئے گاؤں میں مسافر بس پر کیے گئے حملے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ روسی پراسیکیوٹر آفس اور ملحقہ کرسک ریجن کے حکام نے سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن طبی اور قانونی معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ سرحدی علاقوں میں ایسے ڈرون حملوں میں حالیہ ہفتوں کے دوران شدید اضافہ دیکھا گیا ہے۔