عارف لوہار عالمی پنجابی کانفرنس میں والد کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے
Web Desk
29 November 2026
چوتھی عالمی پنجابی کانفرنس کے دوران معروف لوک گلوکار عارف لوہار اپنے مرحوم والد عالم لوہار کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ اور جذباتی ہو گئے، جبکہ انہوں نے نوجوان نسل کو والدین کی خدمت اور اپنی مادری زبان سے جڑے رہنے کا پیغام دیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عارف لوہار نے ماضی کی یادیں تازہ کیں اور بتایا کہ وہ اپنے والد کے پاؤں دبایا کرتے تھے اور ان کی خدمت اور دعاؤں کی بدولت ہی اللہ تعالیٰ نے انہیں دنیا بھر میں بے پناہ عزت اور کامیابی سے نوازا ہے۔
معروف گلوکار کا کہنا تھا کہ والدین کی محبت اور دعائیں انسان کی زندگی سنوارنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، اس لیے نوجوان اپنے والدین کی قدر کریں، ان سے محبت رکھیں اور ان کی عزت و خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔
عارف لوہار نے نوجوان نسل پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اپنی دھرتی، ثقافت اور مادری زبان پنجابی سے مضبوطی سے جڑے رہیں، کیونکہ والدین کی قدر و خدمت اور اپنی جڑوں سے وابستگی ہی اصل کامیابی کی کنجی ہے۔
متعلقہ عنوانات
تنقید کرتے وقت ہاتھ ذرا ہلکا رکھیں، صنم سعید کی ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کی ریلیز سے قبل اپیل
29 November 2026
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ
29 November 2026
دبئی میں گلوبل فیشن ڈیزائنر اینڈ سوشل میڈیا انفلوئنسر ایوارڈز 2026ء کی رنگا رنگ تقریب
29 November 2026
مسٹر پتلو کو ضمانت مل گئی مگر رہائی نہ ہو سکی
28 November 2026
پنجابی کانفرنس کے دوسرے روز کی تقریبات کا آغاز، فنکار آج فن کا مظاہرہ کریں گے
28 November 2026
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی بارات، عروسی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
28 November 2026
جی ٹی اے 6 میں شامل 44 برس پرانا بنگالی گانا عالمی توجہ کا مرکز بن گیا!
27 November 2026
بھارتی کامیڈین و یوٹیوبر سمے رائنا کا عالمی ریکارڈ؛ یوٹیوب پر 10 لاکھ بامعاوضہ چینل ممبرز حاصل کر لیے
27 November 2026