LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع وزیراعظم کا فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی، عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے: رانا ثنا اللہ محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر، کفایت شعاری کی مثال قائم مولانا فضل الرحمان کو گرفتار نہیں کیا، عدلیہ ان سے بھی منی ٹریل لے: سکندر حیات مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کے لیے خطرہ ہیں، وزارت خزانہ سفارتی و عسکری کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنے کا وقت آ گیا: وزیراعظم وزیر توانائی سے آئی ایف سی وفد کی ملاقات، بجلی سستی کرنے کے اقدامات پر غور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ڈیجیٹل تبدیلی، ایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی، حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم

محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر، کفایت شعاری کی مثال قائم

Web Desk

29 November 2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سادگی اور کفایت شعاری کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور سے دبئی جانے کے لیے خصوصی طیارے یا بزنس کلاس کے بجائے عام کمرشل پرواز کی اکانومی کلاس میں سفر کیا۔

دورانِ پرواز وفاقی وزیرِ داخلہ عام مسافروں کے ساتھ نشست پر بیٹھے اور ان میں گھل مل گئے۔ محسن نقوی کو اچانک اپنے درمیان دیکھ کر مسافر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے اور ان کے ساتھ یادگاری تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ سرکاری و نجی دوروں کے دوران اکانومی کلاس میں سفر کر چکے ہیں۔

اس موقع پر پرواز میں موجود مسافروں اور شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کفایت شعاری محض زبانی دعووں اور اعلانات سے نہیں بلکہ ایسے ہی عملی اقدامات سے نظر آتی ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ عوام کو کفایت شعاری کا درس دینے والی دیگر حکومتی شخصیات اور عوامی نمائندوں کو بھی عام پروازوں میں سفر کرنا چاہیے تاکہ قومی خزانے پر غیر ضروری مالی بوجھ نہ پڑے اور عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ شاہانہ سفری انتظامات کے بجائے فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ ہو سکے۔