نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے: رانا ثنا اللہ
Web Desk
29 November 2026
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حق میں ہے لیکن سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے، تاہم نئے صوبوں سمیت تمام قومی معاملات پر پارلیمنٹ میں بحث اور اتفاقِ رائے کے ذریعے ہی آگے بڑھنا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تمام اہم قومی ایشوز پر سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں نئے صوبوں کے معاملے پر باقاعدہ بحث ہونی چاہیے تاکہ تمام جماعتوں کا نقطہ نظر سامنے آنے کے بعد ایک مشترکہ مؤقف تلاش کیا جا سکے۔
مجوزہ ریفرنڈم سے متعلق سوال پر وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ریفرنڈم سے مراد عوام سے رہنمائی لینا ہے اور عوام سے رہنمائی لینے میں کوئی حرج نہیں، تاہم ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ بھی اتفاقِ رائے سے ہونا چاہیے کیونکہ جو فیصلے باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے ہوتے ہیں وہی دیرپا ثابت ہوتے ہیں، جبکہ تمام سیاسی مسائل کا حل بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
ملکی سلامتی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دہشت گردی ملک کے وجود کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس کے خلاف جنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا ہو کر ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک بڑے اور سینئر سیاستدان ہیں تاہم شہداء سے متعلق ان کی گفتگو نامناسب تھی، کیونکہ ہمارے شہداء پوری قوم کے محسن ہیں۔
داخلی سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کی اپنی ایک ذاتی رائے ہے، وہ پارٹی کے اندر اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور کوئی نیا سیاسی دھڑا یا جماعت نہیں بنا رہے، اسی طرح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی اپنی ایک رائے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی شخص کو باقاعدہ ٹرائل کے بعد عدالت سے سزا ہوئی ہے تو اسے سیاسی قیدی نہیں کہا جا سکتا، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی بھرپور کوشش ہے کہ ملک کے تمام بڑے فیصلے اتفاقِ رائے سے کیے جائیں۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار
29 November 2026
امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی
29 November 2026
نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم
29 November 2026
فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس
29 November 2026
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ
29 November 2026
کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع
29 November 2026
وزیراعظم کا فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی، عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار
29 November 2026
محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر، کفایت شعاری کی مثال قائم
29 November 2026