LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع وزیراعظم کا فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی، عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے: رانا ثنا اللہ محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر، کفایت شعاری کی مثال قائم مولانا فضل الرحمان کو گرفتار نہیں کیا، عدلیہ ان سے بھی منی ٹریل لے: سکندر حیات مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کے لیے خطرہ ہیں، وزارت خزانہ سفارتی و عسکری کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنے کا وقت آ گیا: وزیراعظم وزیر توانائی سے آئی ایف سی وفد کی ملاقات، بجلی سستی کرنے کے اقدامات پر غور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ڈیجیٹل تبدیلی، ایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی، حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم

سفارتی و عسکری کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنے کا وقت آ گیا: وزیراعظم

Web Desk

29 November 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سفارتی اور عسکری کامیابیوں کو معاشی فوائد میں تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے، حکومت نے مشکل فیصلے کرتے ہوئے معاشی اصلاحات نافذ کیں اور معیشت کو عدم استحکام سے نکال لیا ہے، تاہم روز بروز بڑھتی ہوئی ملکی آبادی ایک ’’ٹکنگ ٹائم بم‘‘ بن چکی ہے جس پر قابو پانے کے لیے جلد اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر کے کڑے فیصلے کیے جائیں گے۔

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کیا کہ اگر آبادی میں اضافے کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ہم بھوکے کے بھوکے رہ جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملکی آبادی پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹر شبانہ کی زیرِ نگرانی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے جس میں وزیرِ صحت بھی شامل ہیں جبکہ وہ خود اس اپیکس باڈی کی صدارت کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاشی اصلاحات کے لیے کیے جانے والے کڑے فیصلوں کی طرح جلد اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آبادی میں اضافے کو روکنے کے لیے بھی سخت فیصلے کیے جائیں گے۔

گورنر راج اور سونے کی غیر قانونی کان کنی کا خاتمہ

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج مجبوری میں لگایا گیا جبکہ صوبے میں سونے کی غیر قانونی کان کنی (مائننگ) کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کان کنی، مینوفیکچرنگ اور پراسیسنگ کے بعد قیمتی مصنوعات کی برآمدات حکومت کا مشن ہے اور اس مقصد کے لیے معدنیات کی ویلیو ایڈیشن کا باقاعدہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ مائننگ کمپنیوں کو معاہدوں کے تحت مقررہ مدت میں سمیلٹرز لگانے کی پابندی کرنا ہوگی اور معدنیات کی ویلیو ایڈیشن کی پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ بحرانی کیفیت کے ابتدائی چند ہفتوں میں وفاق نے 28 ارب روپے کی سبسڈی دی جبکہ فیول سبسڈی کی مد میں اب تک 50 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک اور شراکت داری کے ذریعے ہی قومی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں اور قومی مکالمے و ہم آہنگی سے وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

ایران امریکا مذاکرات اور ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور امریکا کو 47 سال بعد اسلام آباد میں مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی غیر معمولی سفارتی کامیابی تھی، جبکہ پاکستان خطے میں امن کی بحالی کے لیے مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے انعقاد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن کے لیے انتھک کوششیں کیں، جس کے نتیجے میں ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ پر دستخط ہوئے۔

ایف بی آر اصلاحات، زرمبادلہ کے ذخائر اور آئی ٹی برآمدات

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں خصوصاً سیلز ٹیکس جیسے بالواسطہ ٹیکسوں میں بڑے پیمانے پر چوری ہوتی رہی ہے، تاہم گزشتہ ڈھائی سال کے دوران طویل عرصے سے زیرِ التوا اصلاحات کو آگے بڑھایا گیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مالی سال 2025-26ء میں اصلاحات کے نفاذ اور ٹیکس چوری و بدعنوانی کی روک تھام کے ذریعے ریکارڈ 900 ارب روپے وصول کیے گئے اور پہلی مرتبہ ایف بی آر سے انتہائی کرپٹ عناصر کا خاتمہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرحِ نمو 3.5 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے تاہم ملک کو جلد از جلد اسے کم از کم 6 فیصد تک پہنچانا ہوگا۔ وزیراعظم کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب ہیں، جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ہوا اور آئی ٹی برآمدات تین سال قبل کے ڈیڑھ ارب ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

زراعت اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کا عزم

وزیراعظم نے زراعت کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 80 برس کے دوران اس شعبے کو اس کا جائز مقام نہیں دیا گیا، اب زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے جبکہ لائیو اسٹاک کے شعبے میں بھی بے پناہ امکانات موجود ہیں۔

نوجوان نسل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی تقریباً 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور انہیں بااختیار بنائے بغیر ملک اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ووکیشنل اسکل ٹریننگ کے ذریعے ہنرمند بنانا پہاڑوں میں موجود معدنی وسائل سے بھی زیادہ قیمتی اثاثہ ثابت ہوگا۔ خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے علامہ اقبال کے اشعار کے ذریعے پیغام دیا کہ ترقی نئے افکار اور جدید سوچ سے ہوتی ہے اور اس کے لیے محنت، امانت اور دیانت بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔