LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع وزیراعظم کا فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی، عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے: رانا ثنا اللہ محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر، کفایت شعاری کی مثال قائم مولانا فضل الرحمان کو گرفتار نہیں کیا، عدلیہ ان سے بھی منی ٹریل لے: سکندر حیات مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کے لیے خطرہ ہیں، وزارت خزانہ سفارتی و عسکری کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنے کا وقت آ گیا: وزیراعظم وزیر توانائی سے آئی ایف سی وفد کی ملاقات، بجلی سستی کرنے کے اقدامات پر غور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ڈیجیٹل تبدیلی، ایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی، حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم

فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس

Web Desk

29 November 2026

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کا جائز حقِ خودارادیت، انصاف اور انسانی وقار ملنا چاہیے، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت سے ہی ممکن ہے۔

فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ اپنے خصوصی بیان میں انتونیو گوتریس نے اسرائیلی قبضہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام پر جاری ظلم و ستم بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دو ریاستی حل کے تحت غزہ اور مغربی کنارہ مجوزہ فلسطینی ریاست کا لازمی اور اٹوٹ حصہ ہیں، اس لیے محض زبانی بیانات کے بجائے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ میں مزید تشدد اور تباہی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے اور متاثرہ آبادی تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائے۔

انتونیو گوتریس نے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، جبکہ مشرقی بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں فلسطینی زمینوں پر قبضے اور گھروں کی انہدامی کارروائیاں بھی فوری طور پر روکی جائیں۔

اپنے بیان کے اختتام پر انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن صرف فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی ضمانت سے ہی قائم ہو سکتا ہے، اور فلسطینی بچوں کو خوف و ہراس کے بغیر تعلیم حاصل کرنے جبکہ خاندانوں کو بے دخلی کے خدشات کے بغیر پُرامن زندگی گزارنے کا پورا حق ملنا چاہیے۔