LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع وزیراعظم کا فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی، عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے: رانا ثنا اللہ محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر، کفایت شعاری کی مثال قائم مولانا فضل الرحمان کو گرفتار نہیں کیا، عدلیہ ان سے بھی منی ٹریل لے: سکندر حیات مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کے لیے خطرہ ہیں، وزارت خزانہ سفارتی و عسکری کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنے کا وقت آ گیا: وزیراعظم وزیر توانائی سے آئی ایف سی وفد کی ملاقات، بجلی سستی کرنے کے اقدامات پر غور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ڈیجیٹل تبدیلی، ایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی، حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم

مولانا فضل الرحمان کو گرفتار نہیں کیا، عدلیہ ان سے بھی منی ٹریل لے: سکندر حیات

Web Desk

29 November 2026

پنجاب کے صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا اور وہ اپنی مرضی سے ہر جگہ گھوم پھر رہے ہیں، جبکہ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور آئینی عدالت سے اپیل کی ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے بھی منی ٹریل طلب کی جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب کا امن اور معیشت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صوبے کا امن تباہ کرنے کی باتیں انتہائی افسوسناک ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کون سا مذہب احتجاج کے نام پر عام شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی اجازت دیتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ جہاد مذہب اور ملک کے لیے فرض ہے، مولانا فضل الرحمان کے لیے نہیں، اور ملک کی سڑکیں و موٹرویز بند کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

رانا سکندر حیات نے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنی آمدن کے ذرائع عوام کے سامنے رکھنے چاہئیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا کسی نے کبھی مولانا فضل الرحمان سے منی ٹریل لی ہے؟ صوبائی وزیر نے الزام عائد کیا کہ ان کا گھر افغان شہری کے نام پر تھا، لہٰذا وہ بتائیں کہ افغانستان کا امان اللہ کون ہے؟ اس موقع پر انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور آئینی عدالت سے اپیل کی کہ مولانا فضل الرحمان سے بھی منی ٹریل لی جائے۔

صوبائی وزیرِ تعلیم نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے حلقے سے تحریک کیوں نہیں شروع کرتے اور انہوں نے خیبر پختونخوا کے عوام کی تعلیم یا انسدادِ پولیو کے لیے کبھی کوئی تحریک کیوں نہیں چلائی؟ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ملک جام کرنے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن عوام نے انہیں مسترد کر دیا اور ملک جام نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، جبکہ مولانا فضل الرحمان خود اعتراف کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ضلع میں بھی نہیں جا سکتے، تو وہ خود ہی بتائیں کہ یہ بے امنی کس کی وجہ سے ہے۔