اردگان کا شام میں انتشار پھیلانے کی کوشش پر اسرائیل کو سخت انتباہ
Web Desk
21 October 2026
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے انقرہ میں ایک اہم خطاب کے دوران شام میں دوبارہ افراتفری اور انتشار پھیلانے کی کوششوں پر اسرائیل کو شدید خبردار کیا ہے۔
ترک خبر رساں ادارے (انادولو) کے مطابق صدر اردگان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگرچہ شام سے مثبت پیشرفت کی خبریں موصول ہو رہی ہیں، لیکن اسرائیل وہاں حالات کو خراب کرنے اور بدامنی پھیلانے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطہ اس وقت ایک شدید بحرانی طوفان کی زد میں ہے جس کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
ترک صدر نے عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال کا احاطہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ ترکی کی شمالی سرحد کے قریب روس یوکرین جنگ اپنے پانچویں سال میں داخل ہونے کو ہے، معاہدوں کے باوجود فلسطین پر اسرائیلی مظالم جاری ہیں، جبکہ ایران میں جاری کشیدگی کے ساتھ ساتھ یمن کا نیا تنازع بھی سامنے آ چکا ہے۔ اردگان نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے سعودی عرب کو ترکی کا اہم دوست ملک قرار دیا اور کہا کہ ان حملوں نے علاقائی کشیدگی کو تشویشناک حد تک بڑھا دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا اور اسرائیل کی دھمکیاں رکوانے کا مطالبہ
21 October 2026
سعودی و کویتی وزرائے خارجہ کی حوثی حملوں اور دھمکیوں کی مذمت
21 October 2026
یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
21 October 2026
ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
21 October 2026
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
21 October 2026
لاہور: مضرِ صحت دودھ پینے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک
21 October 2026
روس امریکی تجاویز سننے کیلئے تیار، لیکن سیاسی رعایتیں نہیں دیں گے: سرگئی لاوروف
21 October 2026
پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور
21 October 2026