دہلی: پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج ہے، مکالمے کی خوبصورتی تنوع میں ہے، مصدق ملک
Web Desk
21 November 2026
وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اصل خوبصورتی مختلف آوازوں، ثقافتی شناختوں اور خیالات کے باہمی تبادلے میں پوشیدہ ہے، کیونکہ اگر سب کی آواز اور معنی ایک جیسے ہوں تو مکالمے کی ضرورت ہی باقی نہیں رہتی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف رنگوں اور خوشبوؤں سے سجے گلدستے کی طرح معاشرے اور تہذیبیں بھی اپنے تنوع کی بدولت خوبصورت ہوتی ہیں، اور پاکستان کا تاریخی و تہذیبی ورثہ بھی گندھارا، وادی سندھ، وسطی ایشیا، افغانستان اور ایران سمیت مختلف خطوں کے اثرات کا مجموعہ ہے۔ وفاقی وزیر نے قدیم علم و دانش کے مرکز ٹیکسلا سمیت بخارا، سمرقند اور ایران کے ساتھ ادبی و شاعرانہ روابط کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کسی ایک تہذیب یا نسل کے واحد وارث ہونے کا دعویٰ نہیں کرتا بلکہ اس کی تاریخ مختلف تہذیبوں کے امتزاج سے تشکیل پائی ہے، اور یہ عظیم تاریخی ورثہ کسی ایک گروہ کی ملکیت نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مشترکہ سرمایہ ہے جس کے دروازے سب کے لیے کھلے رہنے چاہییں۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے قیام کی بحث میں تیزی، صدر اور بلاول کی اہم شخصیت سے ملاقات
21 November 2026
ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی
21 November 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ
21 November 2026
بارکھان میں 3 افراد کی لاشیں برآمد، سابق صوبائی وزیر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج
21 November 2026
محسن نقوی کی منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت
21 November 2026
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
21 November 2026
جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی
21 November 2026
پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ فوجی مشقیں مکمل
21 November 2026