LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کے قیام کی بحث میں تیزی، صدر اور بلاول کی اہم شخصیت سے ملاقات ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ بارکھان میں 3 افراد کی لاشیں برآمد، سابق صوبائی وزیر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج محسن نقوی کی منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت دہلی: پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج ہے، مکالمے کی خوبصورتی تنوع میں ہے، مصدق ملک امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ فوجی مشقیں مکمل سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ: سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا 190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ

Web Desk

21 November 2026

ذرائع کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی میڈیکل ٹیم کے سربراہ اور پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں وہ گیٹ نمبر پانچ سے جیل کے اندر داخل ہوئے اور جیل ہسپتال کے طبی عملے کی معاونت سے دونوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف نے جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا تقریباً ایک گھنٹے تک الگ الگ بلڈ پریشر، آنکھوں کا چیک اپ اور مکمل طبی معائنہ کیا، جس کے بعد دونوں کو واپس الگ الگ سیلز میں منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈاکٹر عارف طبی معائنے کی تکمیل کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔