بارکھان میں 3 افراد کی لاشیں برآمد، سابق صوبائی وزیر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج
Web Desk
21 November 2026
بلوچستان کے ضلع بارکھان میں پولیس نے قتل کے شبے میں گرفتار ایک ملزم کی نشاندہی پر قبر کشائی کے دوران تین افراد کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ایک لاش سابق صوبائی وزیر اور رکنِ بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کی رہائش گاہ سے متصل مقام جبکہ دو لاشیں ان کے فارم ہاؤس میں دو قبروں کی کھدائی کے دوران برآمد ہوئیں۔ واقعے سے متعلق بارکھان تھانے میں پیارا خان نامی شہری کی مدعیت میں ایم پی اے سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا اور اسی کی نشاندہی پر مقتولین کی باقیات برآمد کی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں لاشوں کی باقیات کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حتمی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے قیام کی بحث میں تیزی، صدر اور بلاول کی اہم شخصیت سے ملاقات
21 November 2026
ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی
21 November 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ
21 November 2026
محسن نقوی کی منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت
21 November 2026
دہلی: پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج ہے، مکالمے کی خوبصورتی تنوع میں ہے، مصدق ملک
21 November 2026
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
21 November 2026
جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی
21 November 2026
پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ فوجی مشقیں مکمل
21 November 2026