پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ فوجی مشقیں مکمل
Web Desk
21 November 2026
پاکستان اور انڈونیشیا کی مسلح افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’ایلنگ اسٹرائیک تھری‘ (Elang Strike-III) کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں برادر ممالک کے درمیان فوجی تعاون کے تحت 9 نومبر سے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی میں شروع ہونے والی اس مشترکہ تربیتی مشق میں پاک فوج اور انڈونیشین آرمی کے اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا۔ مشق کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں حاصل ہونے والے تجربات کا تبادلہ، آپریشنل طریقہ کار میں بہتری اور عملی مہارتوں کو مزید مؤثر بنانا تھا، جس کے دوران باہمی تعاون، بہترین جنگی حکمت عملیوں کے تبادلے اور پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشترکہ مشق دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون کی عکاس ہے اور اس سے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دوطرفہ عسکری روابط میں وسعت لانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے قیام کی بحث میں تیزی، صدر اور بلاول کی اہم شخصیت سے ملاقات
21 November 2026
ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی
21 November 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ
21 November 2026
بارکھان میں 3 افراد کی لاشیں برآمد، سابق صوبائی وزیر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج
21 November 2026
محسن نقوی کی منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت
21 November 2026
دہلی: پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج ہے، مکالمے کی خوبصورتی تنوع میں ہے، مصدق ملک
21 November 2026
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
21 November 2026
جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی
21 November 2026