میٹرو بس میں سٹیشن کے قریب اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، سروس معطل
Web Desk
23 May 2026
راولپنڈی میں سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن پر اسلام آباد سے آنے والی ایک میٹرو بس میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو الیون ٹو ٹو (1122) کی 4 ایمرجنسی گاڑیوں اور 12 سے زائد اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ خوش قسمتی سے، امدادی ٹیموں کے پہنچنے سے قبل ہی بس میں سوار مسافروں نے شدید دھویں اور شعلوں کے باعث گاڑی کے شیشے توڑ کر اپنی جانیں بچائیں، جس کے بعد ریسکیو اداروں نے تمام مسافروں اور عملے کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق، اس حادثے کے بعد جڑواں شہروں کے درمیان میٹرو بس ٹریک پر گاڑیوں کی آمدورفت کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے اور متاثرہ بس کو ٹریک سے ہٹا کر راستہ کلیئر کرنے کے بعد ہی سروس کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ ریسکیو اہلکاروں کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق، بس میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا
19 November 2026
ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی
19 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
19 November 2026
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی
19 November 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
19 November 2026
جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
19 November 2026
کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق
19 November 2026
پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس
19 November 2026