LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت امریکی ماہرین رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈفورڈ نے معاشیات کا نوبیل انعام حاصل کر لیا شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال

راولپنڈی میں ای چالان سسٹم فعال، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار جرمانے جاری

Web Desk

22 November 2025

راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف اہم پیش رفت ہوئی ہے اور شہر میں ای چالان سسٹم آج سے باضابطہ طور پر فعال ہوگیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت نصب کیمروں سے ٹریفک خلاف ورزیوں کی خودکار نگرانی اور چالاننگ شروع کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کے ذریعے خلاف ورزی کی تصاویر اور کوڈ کے ساتھ ای چالان گاڑی کے مالک کو ارسال کیا جائے گا، جس کا جرمانہ مقررہ وقت کے اندر جمع کرانا ضروری ہوگا۔ ای چالاننگ سسٹم کو براہِ راست سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کیا گیا ہے۔

جدید نظام کے تحت ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا، لین وائلیشن، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال اور غیرنمونہ نمبر پلیٹس پر بھی فوری چالان جاری ہوگا۔ خلاف ورزی ریکارڈ ہوتے ہی چالان گھر کے پتے پر بھجوا دیا جائے گا۔

سیف سٹی حکام کے مطابق شہر میں 359 مقامات پر 2000 سے زائد کیمرے نصب ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر 15 خصوصی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ یہ نظام نہ صرف ٹریفک مینجمنٹ اور پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دے رہا ہے بلکہ عوامی مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کا بھی اہم ذریعہ بن رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جدید سرویلنس سسٹم جرائم اور واقعات کی بروقت رپورٹنگ میں بھی مؤثر ثابت ہورہا ہے۔