LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ ملک میں مہنگائی کا طوفان، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے: حافظ نعیم الرحمان 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی غیر قانونی ہے: لاہور ہائیکورٹ سی ایس ایس 2026 کا تحریری نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا وفاقی حکومت کا پنجاب کا ای بز پورٹل اسلام آباد میں نافذ کرنے کا فیصلہ حکومت کا ایل این جی کا ایک اسپاٹ کارگو خریدنے کا فیصلہ، ٹینڈر جاری سانحہ پمز کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست، حکومت سے تفصیلی جواب طلب کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست پر نوٹس

مکہ میوزیم میں قرآن مجید کے نایاب نسخے کے صفحے کی نمائش

Web Desk

31 August 2026

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں واقع حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کے قرآن میوزیم میں تیسری صدی ہجری سے تعلق رکھنے والے قرآن مجید کے ایک نایاب نسخے کے صفحے کی نمائش کی جا رہی ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چمڑے پر سرخ روشنائی سے تحریر کردہ اس تاریخی صفحے پر سورۂ مریم کا ایک حصہ درج ہے، جس میں ابتدائی قرآنی کتابت کے طرز کے مطابق اعراب اور نقطے موجود نہیں ہیں۔ کنگ عبدالعزیز لائبریری کے نادر ذخیرے سے حاصل کردہ یہ مخطوطہ زائرین کو ابتدائی اسلامی صدیوں میں قرآن مجید کی کتابت، تدوین اور اس کے ارتقائی سفر کو سمجھنے کا منفرد اور علمی موقع فراہم کر رہا ہے۔