بادشاہ کی دوسری بیوی کی مبہم پوسٹ نے مداحوں کو الجھن میں مبتلا کر دیا
Web Desk
24 July 2026
مشہور بھارتی ریپر بادشاہ اور ان کی دوسری بیوی، پنجابی اداکارہ ایشا رکھی کی شادی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔ ایشا رکھی کی ایک تازہ اور مبہم سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو شدید تشویش اور الجھن میں مبتلا کر دیا ہے، جس سے دونوں کی ازدواجی زندگی میں مسائل کی افواہوں کو تقویت مل رہی ہے۔
عام طور پر اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنے والی ایشا رکھی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر بادشاہ کے ساتھ اپنی شادی اور یادگار لمحات پر مبنی ایک ویڈیو کلیپ شیئر کیا۔ تاہم اس خوبصورت ویڈیو کے ساتھ دیے گئے پیغام نے سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، “ہر طوفان ایک سبق ہوتا ہے، اور ہر دعا ایک امید”، اور اس کے ساتھ ایک ٹوٹے ہوئے دل (💔) کا ایموجی بھی بنایا۔
اس پوسٹ کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے تعلقات پر سوالات اٹھانے شروع کر دیے ہیں۔ رہی سہی کسر اداکارہ جاسمین بھاسن کے کمنٹ “مضبوط رہو” (Be Strong) نے پوری کر دی، جس کے بعد مداحوں کا شک مزید پکا ہو گیا ہے کہ ان کی شادی شدہ زندگی میں کچھ ٹھیک نہیں چل رہا۔
واضح رہے کہ بادشاہ اور ایشا رکھی کی سادگی سے کی گئی شادی کی خبریں مارچ 2026 میں اس وقت سامنے آئی تھیں جب ایشا کی والدہ نے تصاویر شیئر کی تھیں، جس کی بعد میں ایشا رکھی نے خود بھی تصدیق کی تھی۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026