گلستانِ جوہر رینجرز کمپنی حملہ کیس: کالعدم الاحرار کے عمر قاری سمیت 6 دہشت گرد ماسٹر مائنڈ قرار، سی ٹی ڈی کی رپورٹ عدالت میں جمع
Web Desk
3 July 2026
انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں گلستانِ جوہر میں رینجرز کی ٹرانسپورٹ کمپنی پر حملے اور خودکش دھماکے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے، جس میں کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈرز سمیت 6 دہشت گردوں کو حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈر عمر قاری، ملا عمر، مولوی احرار اور عبدالواجد سمیت دیگر ملزمان کو واقعے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے انہیں مفرور نامزد کر دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 27 جون کو رات 8 بج کر 10 منٹ پر گلستانِ جوہر میں واقع ٹرانسپورٹ کمپنی کے ورکشاپ گیٹ پر ایک خودکش دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔ گیٹ پر تعینات رینجرز اہلکار حوالدار ریاض، سپاہی داؤد پرویز اور سپاہی عبدالقدیر فرض کی راہ میں بہادری سے لڑتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے۔
دھماکے کے فوری بعد رینجرز اور سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک دہشت گرد عثمان عرف علی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
دورانِ تفتیش گرفتار زخمی دہشت گرد عثمان عرف علی نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے اپنے ہلاک ہونے والے ساتھیوں کے نام عمر اور عبدالہادی بتائے، جبکہ خود کو دھماکے سے اڑانے والے خودکش حملہ آور کی شناخت ‘جانان’ کے نام سے کی ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش اور مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں
متعلقہ عنوانات
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف
16 August 2026
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
16 August 2026
امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل
16 August 2026
استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
16 August 2026
بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
16 August 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
16 August 2026