LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

پیپر لیک اور امتحانات منسوخی: راہول گاندھی کا مودی سرکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ

Web Desk

3 August 2026

کانگریس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (لوک سبھا) میں قائد حزبِ اختلاف راہول گاندھی نے ہندوستان میں پیپر لیکس اور امتحانات کی منسوخی کے معاملات پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے طلبہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

راہول گاندھی نے اپنے جاری کردہ بیان اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ  طلبہ کو نریندر مودی کی طرف سے کسی معافی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ مودی سرکار کو خود طلبہ سے معافی مانگنی چاہیے، کیونکہ پیپر لیکس اور بار بار امتحانات کی منسوخی سے لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل برباد ہو چکا ہے۔ والدین کے لیے اپنے بچے کو کھونا سب سے بڑا دکھ ہوتا ہے۔ ہر متاثرہ اور مایوس نوجوان کی موت کے پیچھے ایک ایسا خاندان ہے جس کا غم کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کا نظامِ تعلیم ہی پوری طرح تباہ اور غیر فعال ہو چکا ہو تو طلباء احتجاج نہیں کریں گے تو اور کیا کریں گے۔ راہول گاندھی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی طلباء کو معاف کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، جبکہ انہوں نے خود نہ تو کسی سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور نہ ہی کسی ایسے طالب علم سے ملے جس کا مستقبل ان پیپر لیکس کی وجہ سے داؤ پر لگا ہے۔