LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا

تیل کی قیمت 150ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے،قطری وزیرتوانائی نے خبردارکردیا

Web Desk

6 March 2026

قطر کے وزیرتوانائی نے خبردارکیاہےکہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔کہا اگر جنگ جاری رہی تو خلیجی ممالک چند ہفتوں میں توانائی کی برآمدات روکنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

قطر کے وزیرِ توانائی سعد الکعبی نے ایک برطانوی اخبار کوانٹرویومیں واضح کیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ تنازع جاری رہا اور تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تو تمام توانائی پیدا کرنے والے خلیجی ممالک چند ہفتوں میں برآمدات بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

قطری وزیر نے کہا کہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو آئندہ چند دنوں میں خلیج کے تمام برآمد کنندگان کو معاہدے پر عمل درآمد روکنا پڑے گا۔ اگر یہ جنگ چند ہفتے جاری رہی تو دنیا بھر میں جی ڈی پی کی شرحِ نمو متاثر ہوگی اور توانائی کی قیمتیں بڑھیں گی، کچھ مصنوعات کی قلت ہوگی اور فیکٹریوں کی سپلائی چین متاثر ہوگی۔

سعد الکعبی کے مطابق اگر جنگ فوراً ختم بھی ہو جائے تو قطر کو معمول کی ترسیلات کے نظام میں واپس آنے کے لیے ہفتوں سے مہینوں لگ سکتے ہیں۔

سعد الکعبی نے دعویٰ کیا کہ اگر جہاز اور ٹینکر آبنائے ہرمز سے نہ گزر سکے تو دو سے تین ہفتوں میں خام تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر قطر نے پیر کو ایل این جی(مائع قدرتی گیس) کی پیداوارپہلے ہی روک چکاہے۔ واضح رہے کہ قطر کی ایل این جی پیداوار عالمی سپلائی کا تقریباً 20 فیصد ہے اور ایشیائی و یورپی منڈیوں کی طلب کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔