دفاع کرنے سے گریزنہیں کریں گے، آئندہ حملہ ہواتوجواب دیں گے، قطر
Web Desk
10 March 2026
قطرنےکہاہے کہ وہ موجودہ جنگ کا فریق نہیں ، اپنا بھرپور دفاع کرنے میں دریغ نہیں کرئے گا سفارتکاری پر یقین رکھتے ہیں مگرآئندہ حملہ ہواتو جواب دیاجائے گا۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق کشیدگی کے آغاز سے قطر اور ایران کے درمیان ایک ہی براہ راست رابطہ ہوا ہے جو کشیدگی کےشروع میں قطری وزیراعظم اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ہوا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ قطر اور ایران کے درمیان رابطوں کے ذرائع ابھی تک منقطع نہیں ہوئے، موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ہمیں یقین ہےتنازعات کو مذاکرات کےذریعےطے کیا جاسکتا ہے۔
ماجد الانصاری نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی معذرت سے امید کی کرن ملی تھی، تاہم اس کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات اور بحرین پر مزید حملے شروع ہوئے۔ترجمان نے کہا کہ قطر دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ جنگ کے حوالے سے مشترکہ بیان کی تیاری کر رہا تھا تاہم ایران نے معذرت پر ردعمل کا موقع نہیں دیا۔
متعلقہ عنوانات
لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد
18 July 2026
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ
18 July 2026
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
18 July 2026
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026