LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کا سانحہ پمز کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان یورپ کو اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری خود سنبھالنا ہوگی، امریکا کا واضح پیغام پابندیوں کے باوجود تیل کی عالمی منڈیوں تک ترسیل جاری ہے، ایرانی وزیر پٹرولیم اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف امریکی طیارہ بردار جہاز تھیوڈور روز ویلٹ مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ امریکا نے کارروائی کی تو ایسا نقصان پہنچائیں گے جو تاریخ میں یاد رہے گا، محسن رضائی ایلیٹ سینٹر میں 2 اے ایس آئی دوران دوڑ جاں بحق ، ایک اہلکار ہسپتال منتقل حمزہ شہباز سے سابق و موجودہ اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کی اہم ملاقاتیں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز ایران کیساتھ فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: ترجمان وائٹ ہاؤس کے پی میں شعبۂ انصاف کیلئے اب تک کا سب سے زیادہ بجٹ مختص، چیف جسٹس کا اظہار اطمینان

قطری وزیراعظم کا دورہ تہران، آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے پر بات چیت

Web Desk

28 August 2026

قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے تہران کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ قطری وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات کے دوران آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے قطر اور ایران کے مشترکہ منصوبے اور تجارتی جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے لیے عارضی بحری راہداری کے قائم کرنے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی میں کمی، پائیدار سلامتی اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ عالمی سطح پر 20 فیصد تیل اور ایل این جی کی ترسیل کے لیے اہم ترین بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث تجارتی جہاز رانی شدید متاثر ہوئی ہے۔