قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
Web Desk
17 July 2026
قطر نے عراق کے نیم خود مختار خطے کردستان پر ایران کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ان حملوں کو خطے کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح پامالی قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات سے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید خطرناک اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے تمام فریقین فوری طور پر تحمل کا مظاہرہ کریں اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کریں۔ قطر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے کو ان بلاجواز حملوں کے منفی نتائج سے محفوظ رکھنے اور علاقائی و عالمی سطح پر امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام
17 July 2026
ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام
17 July 2026
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا
17 July 2026
امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
17 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026
ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے
17 July 2026