روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ، فوری جنگ بندی پر زور
Web Desk
7 March 2026
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران سے متعلق مسائل کے حل کے لیے روس کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ تنازعات کے حل کے لیے طاقت کا استعمال قابل قبول نہیں اور مسائل کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔
روس نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے فوری طور پر جنگی کارروائیاں روکنا ضروری ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، شہباز شریف کا خلیج میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار
21 July 2026
کویت نے آئل ٹینکر پر حملے کے خلاف ایرانی سفیر کو طلب کرلیا
21 July 2026
نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کی تارکینِ وطن کے لیے جعل سازوں کے حوالے سے الرٹ جاری
21 July 2026
بحری ناکہ بندی کے دوران 8 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا، ایک ناکارہ بنا دیا: سینٹ کام
21 July 2026
قطر کا حملوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے ایران سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ
21 July 2026
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
21 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دے دی
21 July 2026
برازیل اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ : نیا محاذ کھل گیا
21 July 2026