یقین ہے مجتبیٰ خامنہ ای ایرانی قوم کو متحد رکھیں گے، روسی صدر کا مبارکباد کا یپغام
Web Desk
9 March 2026
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔اپنے پیغام میں روسی صدر نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ایران جارحیت کا سامنا کر رہا ہے، اس اعلیٰ منصب پر آپ کی ذمہ داریاں یقیناً ہمت اور لگن کا تقاضا کریں گی۔
پیوٹن نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ وقار کے ساتھ اپنے والد کے کام کو جاری رکھیں گے اور سخت آزمائشوں کے دوران ایرانی قوم کو متحد رکھیں گے۔
صدر پیوٹن نے اپنے بیان میں ایران کے لیے روس کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ روس ایران کا قابل اعتماد شراکت دار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ میں ایران کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت اور اپنے ایرانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتا ہوں۔ روس اسلامی جمہوریہ ایران کا قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے اور رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
فضل الرحمٰن جھکنے یا سرینڈر کرنے کے لیے پیدا نہیں ہوا، معافی پروپیگنڈا کرنے والے مانگیں؛ مولانا فضل الرحمٰن
19 July 2026
19 تا 23 جولائی شدید بارشوں کا الرٹ جاری، سیلاب کا خدشہ
19 July 2026
ایران کی عبوری معاہدے سے دستبرداری کی ذرا بھی پروا نہیں: ٹرمپ
19 July 2026
افغان طالبان سے شکوہ ہے کہ آپ اپنی زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے نہیں روک رہے: حافظ نعیم
19 July 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست
19 July 2026
ایرانی فوج کے کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے، اسلحہ ڈپو، ریڈارز تباہ
19 July 2026
امریکا کے مسلسل آٹھویں رات ایران پر حملے، آبنائے ہرمز کے قریبی شہروں میں دھماکے
19 July 2026
فٹ بال کے عالمی میلے کا آج رات فیصلہ کن معرکہ، تاج کس کے سر سجے گا؟
19 July 2026