صدر پوتن نے چینی شہریوں کیلئے روس میں ویزا فری داخلے کی مدت بڑھا دی
Web Desk
21 July 2026
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک صدارتی فرمان کے ذریعے چینی شہریوں کے لیے روس میں بغیر ویزا داخلے اور 30 روز قیام کی سہولت کی مدت میں 31 دسمبر 2027 تک توسیع کر دی ہے۔ اس سے قبل یہ سہولت 14 ستمبر 2026 تک کے لیے نافذ العمل تھی، تاہم باہمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اسے مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل مئی 2026 میں چین نے بھی روسی شہریوں کے لیے یہی سہولت 2027 کے اختتام تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان ویزا فری نظام کا باضابطہ آغاز ستمبر اور دسمبر 2025 کے دوران صدارتی فرامین کے تحت ہوا تھا، جس کا مقصد روس اور چین کے درمیان سیاحت، تجارتی روابط، سرمایہ کاری اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز
24 November 2026
خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی
24 November 2026
نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
24 November 2026
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
24 November 2026
اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو
24 November 2026
آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ
24 November 2026
حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی
24 November 2026