پنجاب میں فضائی آلودگی برقرار، قصور سب سے آلودہ شہر قرار، لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر
Web Desk
22 November 2025
حکومتی اقدامات کے باوجود پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال میں بہتری نہ آسکی۔ صوبے بھر میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، جبکہ قصور 500 ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پنجاب کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق خانیوال میں اے کیو آئی 365 اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں 353 ریکارڈ کیا گیا۔ فضائی آلودگی کے اس بڑھتے ہوئے رجحان نے شہریوں کی صحت کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے۔
عالمی رینکنگ میں بھی صورتحال تشویش ناک ہے۔ ایک بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور 368 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ کراچی 209 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
ماہرین کے مطابق فوری اور موثر اقدامات کے بغیر خطے میں اسموگ اور آلودگی کے اثرات مزید سنگین ہوسکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
13 October 2026
افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات
13 October 2026
رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
13 October 2026
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
13 October 2026
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
13 October 2026
جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار
13 October 2026
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
13 October 2026
سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار
13 October 2026