LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی پاک فوج کا ضلع باغ میں مفت ویٹرنری کیمپ، ایک ہزار سے زائد جانوروں کا معائنہ غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید ہوگئے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز، اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار صدر پوتن آج امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کریں گے بھارتی ارب پتی دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ پر طبی ماہرین کی شدید تنقید غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: روس چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے

پنجاب میں 5 سال کے دوران 3 ہزار 258 خواتین لاپتہ، 452 تاحال بازیاب نہ ہوسکیں

Web Desk

7 November 2026

لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے صوبے بھر سے خواتین کے لاپتہ ہونے اور مبینہ اغوا کے واقعات سے متعلق گزشتہ 5 سال کی تفصیلی رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کروا دی ہے، جس کے مطابق 3 ہزار 258 خواتین میں سے 2 ہزار 806 کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ 452 خواتین تاحال لاپتہ ہیں۔

پنجاب پولیس کی رپورٹ کے مطابق سال 2021 سے 22 اپریل 2026 تک صوبے بھر میں خواتین کی گمشدگی اور اغوا کے مجموعی طور پر 3 ہزار 258 کیسز درج کیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس کی خصوصی کارروائیوں کے نتیجے میں 22 اپریل سے یکم جون 2026 تک 1,405 جبکہ یکم جون سے 4 نومبر 2026 کے دوران مزید 1,401 خواتین کو باحفاظت بازیاب کرایا گیا، یوں بازیاب ہونے والی خواتین کی مجموعی تعداد 2,806 ہو چکی ہے۔

عدالت میں جمع کروائے گئے سالانہ اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں لاپتہ ہونے والی 54، سال 2022 میں 56، سال 2023 میں 84، سال 2024 میں 110 اور سال 2025 میں لاپتہ ہونے والی 148 خواتین تاحال بازیاب نہیں ہو سکی ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام زیر التوا کیسز میں تفتیش اور لاپتہ خواتین کا سراغ لگانے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔