پنجاب حکومت کی سپریم کورٹ کے 3 اہم فیصلوں کیخلاف نظرثانی درخواستیں دائر
Web Desk
29 January 2026
لاہور: پنجاب حکومت نے جنسی زیادتی، قتل اور فوجداری مقدمات سے متعلق سپریم کورٹ کے تین فیصلوں کے خلاف نظرثانی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ یہ درخواستیں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احمد رضا گیلانی کے ذریعے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ہیں۔
پہلی نظرثانی درخواست اس فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے جس میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کو زنا بالرضا قرار دیا گیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ درست نہیں اور اس سے متاثرہ خاتون اور اس کے اہلِ خانہ پر زندگی بھر کے لیے بدنامی کا داغ لگ گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتیں عموماً متاثرہ خواتین کے خلاف آبزرویشن دینے سے گریز کرتی ہیں تاکہ ان کی عزت و وقار متاثر نہ ہو، تاہم اس فیصلے میں اس اصول کو نظر انداز کیا گیا۔ مزید کہا گیا کہ ملزم کے مکروہ فعل سے پیدا ہونے والے بچے کے قانونی اور سماجی کردار پر بھی عدالت خاطر خواہ غور نہیں کر سکی۔
دوسری نظرثانی درخواست 16 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کی سزاؤں کو ایک ساتھ شمار کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سزاؤں کو الگ الگ کاٹنے یا ایک ساتھ شمار کرنے کا فیصلہ مقدمے کے مخصوص حقائق اور حالات کے تناظر میں نظرثانی کا متقاضی ہے۔
فریقین کے بیانات کے مطابق اس مقدمے میں دو خاندانوں کے مجموعی طور پر 21 افراد قتل ہوئے، جس کے باعث یہ معاملہ انسداد دہشت گردی کے قانون کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ پنجاب پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ عدالت کو یہ طے کرنا چاہیے کہ سزا ایک ساتھ ہوگی یا الگ الگ، اگرچہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ عدالت کیس کے حقائق کے مطابق فیصلہ کرے۔
تیسری نظرثانی درخواست اس فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے جس میں دیگر ملزمان کے ساتھ ایک مفرور ملزم کو بھی بری کر دیا گیا تھا۔
پنجاب حکومت اس سے قبل بھی 2015 میں 11 سال بعد ڈی این اے ٹیسٹ کو بطور شہادت قبول نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر چکی ہے۔ موجودہ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی تعریف اور سزا سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیراگراف نمبر 16 اور 17 پر دوبارہ غور کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026