LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک میں بھی شامل ہوں گے: ترک صدر کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی میں پاک امریکا تعلقات کو خراج تحسین کی تاریخی قرارداد منظور امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک آسٹریا: روسی دفاعی صنعت کو سامان کی فراہمی پر 2 بیلا روسی شہریوں کو سزا سنا دی گئی امریکہ میں جعلی شادیوں کے ذریعے امیگریشن فراڈ کا بڑا سکینڈل بے نقاب کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی، ٹرمپ امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش پر ایران کی سخت ردعمل کی دھمکی عراق نے اکتوبر تک غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ختم کرنےکا عزم ظاہر کر دیا ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا ایرانی عدالت نے اسرائیلی اور امریکی مفادات کیلئےکام کرنےکے الزام میں خاتون صحافی کو 15 سال قید کی سزا سنادی انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام امریکا کے وفاقی بجٹ خسارے میں ریکارڈ اضافہ کانگریس رکنِ الہان عمر نے مینیسوٹا سے ڈیموکریٹک پرائمری جیت لی بجلی صارفین پر اگلے 3 ماہ کیلئے 23 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر کے الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی: طارق فضل چودھری

پنجاب، دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع

Web Desk

17 November 2025

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی ہے، جس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے، اجتماعات اور اس نوعیت کی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ نئی توسیع 22 نومبر تک نافذ العمل رہے گی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ پورے صوبے میں اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اشتعال انگیز، نفرت انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر بھی سخت پابندی عائد رہے گی۔حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن و امان برقرار رکھنے، عوامی جان و مال کے تحفظ اور موجودہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق عوامی جلوس اور دھرنے دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ثابت ہوسکتے ہیں، جبکہ شرپسند عناصر ایسے اجتماعات کا فائدہ اٹھا کر ریاست مخالف سرگرمیوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔تاہم پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین پر نہیں ہوگا، جبکہ سرکاری فرائض سرانجام دینے والے افسران و اہلکار اور عدالتیں بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبے کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے۔
محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے