پاکستان کے پہلے وائلڈ لائف ہسپتال کی تعمیر مکمل، 12 آپریشن تھیٹرز قائم
Web Desk
8 September 2026
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جنگلی حیات، پرندوں اور درندوں کے علاج معالجے اور تحفظ کے لیے پاکستان کے پہلے جدید ترین وائلڈ لائف ہسپتال کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔
محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ اس جدید ہسپتال میں 12 آپریشن تھیٹرز اور 2 معائنہ رومز قائم کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ صوبے میں ایک سال کے دوران 5 کروڑ پودے لگانے کا سنگِ میل عبور کیا جا چکا ہے جبکہ مون سون مہم کے تحت مزید ایک کروڑ سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں۔ جنگلات میں آتشزدگی کی روک تھام اور نگرانی کے لیے اے آئی، تھرمل کیمروں اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی پر مبنی جدید ترین مانیٹرنگ سسٹم بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 5 ہزار سے زائد اہلکاروں پر مشتمل فارسٹ رینجرز فورس میں تاریخ میں پہلی بار 215 خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، جلو پارک کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ایکو ٹورازم مرکز بنانے کا ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ سفاری پارک میں جراف کیفے اور ٹری ہاؤس کیفے کی تعمیر بھی مکمل ہو چکی ہے۔ مریم اورنگزیب نے جنگلات کی لائیو مانیٹرنگ اور 285 فعال جیو ٹیگنگ نرسریوں کے ڈیجیٹل ریکارڈ کا معائنہ بھی کیا۔
متعلقہ عنوانات
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ
5 October 2026
خیبر پختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، وزیراعظم کا صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ
5 October 2026
بھاگنے کی عادت پرانی، ہر مشکل میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں: فیصل کریم
5 October 2026
ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے
5 October 2026
مالی سال 2026-27 کے پہلے تین ماہ کے دوران ترقیاتی اخراجات کی رپورٹ جاری
5 October 2026
لائیو سٹاک برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی فارم ہاؤسز قائم کرنے کی منظوری
5 October 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
5 October 2026
مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری
5 October 2026