وزیرِ زراعت عاشق کرمانی کی چینی وفد کو مقامی سطح پر زرعی مشینری بنانے کی دعوت
Web Desk
16 May 2026
وزیرِ زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی سے چین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب کے زرعی اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں جدت، جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے چینی کمپنیوں کو پنجاب میں ہی زرعی مشینری کی مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ (لوکل پروڈکشن) شروع کرنے کی باضابطہ پیشکش کی۔ انہوں نے چینی وفد کو پنجاب کی زرعی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے اہم اعداد و شمار پیش کیے، جن کے مطابق پنجاب ملکی مجموعی پیداوار کی 76 فیصد گندم، 62 فیصد چاول، 54 فیصد کپاس، 98 فیصد مکئی اور 71.3 فیصد گنا پیدا کر کے ملک کے فوڈ سیکیورٹی نیٹ ورک میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
سید عاشق حسین کرمانی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جدید زرعی مشینری کی طلب اور استعمال کے رجحانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے؛ اس وقت چین سے ہائی ہارس پاور ٹریکٹرز، ہارویسٹرز اور دیگر جدید آلات درآمد کیے جا رہے ہیں، لیکن اگر چینی سرمایہ کار بیج، کھاد، بائیوٹیکنالوجی اور کراپ پروٹیکشن کے شعبوں میں یہاں مقامی پلانٹس لگائیں تو ان کے لیے وسیع منافع بخش مواقع موجود ہیں۔ لائیو سٹاک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب ملک کی 60 فیصد دودھ اور 65 فیصد گوشت کی پیداوار فراہم کر رہا ہے اور حکومت اس وقت دودھ اور گوشت کی ویلیو ایڈیشن (Value Addition) اور بین الاقوامی برآمدات کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ چائنیز وفد نے پنجاب کے زرعی شعبے کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے یہاں جدید خطوط پر سرمایہ کاری کرنے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
دہشت گردی ایک ناسور، ہمارے شہداء قوم کے ہیرو ہیں: بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو
14 July 2026
سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم
14 July 2026
آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی
14 July 2026
کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم
14 July 2026
شہدا قوم کا فخر، قربانیوں کو معمولی قرار دینا افسوسناک ہے: شرجیل میمن
14 July 2026
امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی یقینی بنائیں: چین
14 July 2026
ڈاکٹر آکاش کے قتل کا معاملہ؛ حیدرآباد پولیس نے اسلم بابا گروپ کے 2 مبینہ قاتل گرفتار
14 July 2026
مولانا نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی: فیاض الحسن
14 July 2026