LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی پاک فوج کا ضلع باغ میں مفت ویٹرنری کیمپ، ایک ہزار سے زائد جانوروں کا معائنہ غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید ہوگئے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز، اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار صدر پوتن آج امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کریں گے بھارتی ارب پتی دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ پر طبی ماہرین کی شدید تنقید غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: روس چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے

پنجاب میں پانچویں جماعت کا بورڈ امتحان لینے کا فیصلہ مؤخر

Web Desk

7 November 2026

حکومتِ پنجاب نے صوبے میں رواں برس پانچویں جماعت کا بورڈ امتحان لینے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے، جس کے تحت اس سال طلبہ کو بورڈ کے تحت امتحانات نہیں دینا ہوں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق، طلبہ پر امتحانی دباؤ اور ذہنی تناؤ کو کم کرنے کی غرض سے مرحلہ وار امتحانی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانچویں جماعت کے طلبہ کا اس سال صرف ‘پیکٹا’ (PEC TA) اسیسمنٹ ٹیسٹ لیا جائے گا جبکہ باقاعدہ بورڈ امتحانات کا آغاز اگلے سال سے ہوگا۔ وزیر تعلیم نے یقین دہانی کرائی کہ پانچویں جماعت کی اسیسمنٹ کو مکمل شفاف اور منصفانہ بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔

مزید برآں، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا کہ آٹھویں جماعت کے امتحانات سابقہ طریقہ کار کے مطابق ہی لیے جائیں گے، تاہم ان میں 4 بڑے اور اہم مضامین شامل ہوں گے۔ شفافیت کو فروغ دینے کے لیے آٹھویں جماعت کے پرچے خصوصی ‘ای شیٹس’ (E-sheets) پر لیے جائیں گے اور ان تمام پرچوں کی آن اسکرین مارکنگ کی جائے گی تاکہ نتائج میں غلطی کا امکان ختم کیا جا سکے۔