پرویزالہیٰ سے اسد قیصر کی ملاقات، عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار
Web Desk
25 November 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ارکانِ اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ملاقات کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملک کو درپیش سیاسی و معاشی چیلنجز اور اپوزیشن کے کردار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ و سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک کو اس وقت ایک نئے میثاقِ جمہوریت کی ضرورت ہے اور نیشنل ڈائیلاگ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر بیٹھنا چاہیے، جس پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا۔
دورانِ گفتگو چودھری پرویز الٰہی اور اسد قیصر نے جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ پرویز الٰہی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے ذاتی معالجین اور اہلِ خانہ کو ان تک فوری اور بلا تعطل رسائی دی جائے، جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی کی سینئر قیادت کو بھی علاج معالجے کی سہولیات فی الفور فراہم کی جائیں۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قید کے دوران طبی سہولیات کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی آئینی اور قانونی حق ہے، لہٰذا ملک بھر کی جیلوں میں قید پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، قانونی محاذ پر جاری کوششوں اور آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے دیگر رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
ملاقات میں میئر صوابی عطاء اللہ، ارکانِ پنجاب اسمبلی سردار راشد طفیل اور میاں حنبل ثنا کریمی، سابق ایم پی اے وقاص حسن موکل، پی ٹی آئی رہنما سردار نادر فاروق اور بیرسٹر شاہد مسعود بھی شریک تھے
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور اٹلی کا ماربل سیکٹر جدید بنانے اور برآمدات بڑھانے پر اتفاق
25 November 2026
پاکستان اور کینیا کا صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
25 November 2026
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا
25 November 2026
سوشل میڈیا پرمنفی رجحانات کوتقویت مل رہی ہے: عطا تارڑ
25 November 2026
ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ، کمشنر کو درخواست دیدی
25 November 2026
190 ملین پاؤنڈکیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
25 November 2026
این سی سی آئی اے کی تنظیم نو؛ پاکستان سائبر پولیس بنانے کی سفارش
25 November 2026
سرگودھا جلسے سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا امجد خان سمیت جے یو آئی رہنما گرفتار، اسلم غوری کا شدید ردعمل
25 November 2026