الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا
Web Desk
25 November 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی – ECP) نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی حلقہ بندیوں کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز کی حلقہ بندیاں کی جائیں گی، جن میں کرک، ہنگو، مانسہرہ، ملاکنڈ، شانگلہ، چترال اپر، سوات، اپر سوات اور پہاڑ پور شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں کے سلسلے میں انتظامی انتظامات، ضروری نقشوں کی خریداری اور متعلقہ عملے کی تربیت کا مرحلہ یکم دسمبر سے 9 دسمبر تک مکمل کیا جائے گا، جبکہ ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز کی ابتدائی فہرست 10 دسمبر سے 9 جنوری تک تیار کی جائے گی۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 10 جنوری کو عوام کے اعتراضات کے لیے شائع کر دی جائے گی، جس پر متعلقہ حلقوں کے افراد یا امیدوار 11 جنوری سے 27 جنوری تک اپنے اعتراضات دائر کر سکیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پرویزالہیٰ سے اسد قیصر کی ملاقات، عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار
25 November 2026
پاکستان اور کینیا کا صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
25 November 2026
سوشل میڈیا پرمنفی رجحانات کوتقویت مل رہی ہے: عطا تارڑ
25 November 2026
ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ، کمشنر کو درخواست دیدی
25 November 2026
190 ملین پاؤنڈکیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
25 November 2026
این سی سی آئی اے کی تنظیم نو؛ پاکستان سائبر پولیس بنانے کی سفارش
25 November 2026
سرگودھا جلسے سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا امجد خان سمیت جے یو آئی رہنما گرفتار، اسلم غوری کا شدید ردعمل
25 November 2026
صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور
25 November 2026