سوشل میڈیا پرمنفی رجحانات کوتقویت مل رہی ہے: عطا تارڑ
Web Desk
25 November 2026
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی رجحانات کو تقویت مل رہی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خواتین کی عزت، وقار اور نجی زندگی کے تحفظ میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ادارہ برائے پائیدار ترقیاتی پالیسی (SDPI) کے زیرِ اہتمام منعقدہ ’’انٹرنیشنل سوشل میڈیا پلیٹ فارم اینڈ ٹروتھ ایرا‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے کے واقعات ایک سنگین مسئلہ بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وائرل ہونے والے مواد کو مالی فوائد (مونیٹائزیشن) سے جوڑنے کے باعث سوشل میڈیا پر منفی رجحانات کو فروغ مل رہا ہے۔ عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بعض عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے انتہا پسندانہ نظریات اور ممنوعہ تنظیموں کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں، جو انتہائی تشویشناک ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ٹک ٹاک (TikTok) پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ مواد کے ساتھ ’اے آئی لیبل‘ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے، اور پاکستان میں مثبت اور تعمیری مواد تخلیق کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر کام کرنے کی خواہاں ہے تاکہ آن لائن ماحول کو محفوظ اور ذمہ دارانہ بنایا جا سکے
متعلقہ عنوانات
پرویزالہیٰ سے اسد قیصر کی ملاقات، عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار
25 November 2026
پاکستان اور کینیا کا صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
25 November 2026
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا
25 November 2026
ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ، کمشنر کو درخواست دیدی
25 November 2026
190 ملین پاؤنڈکیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
25 November 2026
این سی سی آئی اے کی تنظیم نو؛ پاکستان سائبر پولیس بنانے کی سفارش
25 November 2026
سرگودھا جلسے سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا امجد خان سمیت جے یو آئی رہنما گرفتار، اسلم غوری کا شدید ردعمل
25 November 2026
صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور
25 November 2026