LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ، کمشنر کو درخواست دیدی 190 ملین پاؤنڈکیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ این سی سی آئی اے کی تنظیم نو؛ پاکستان سائبر پولیس بنانے کی سفارش سرگودھا جلسے سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا امجد خان سمیت جے یو آئی رہنما گرفتار، اسلم غوری کا شدید ردعمل صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختتام پذیر، قومی مسائل، صوبائی معاملات اور جماعتی تنظیمِ نو پر تفصیلی مشاورت آبنائے ہرمز میں نگرانی مزید سخت ، جہازوں کو ایرانی فوج سے رابطہ لازمی قرار وزیراعظم کا سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کا حکم چودھویں ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے، 2023 سے اب تک ایونٹ چوتھی مرتبہ تاخیر کا شکار مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، متعدد اہم فیصلوں کی منظوری ایرانی صدر کا قومی اتحاد پر زور، دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا عزم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 افراد کے نام جیل حکام کو ارسال پاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر آزاد کشمیر یونیورسٹی کا 22واں کانووکیشن: 7 ہزار 773 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ، کمشنر کو درخواست دیدی

Web Desk

25 November 2026

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 29 نومبر کو کراچی میں ریلی نکالنے اور عوامی جلسے کے انعقاد کی اجازت کے لیے باضابطہ طور پر درخواست جمع کرا دی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق شاہراہِ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد خان نے ریلی اور جلسے کی اجازت کے حصول کے لیے کمشنر کراچی کو تحریری درخواست جمع کرا دی ہے۔

درخواست میں ایم کیو ایم کی جانب سے اجتماع کے پُرامن انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے، جبکہ اس امر کی بھی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ریلی اور جلسے کے دوران تمام قانونی ضوابط اور سیکیورٹی پروٹوکولز کی سختی سے پابندی کی جائے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر نکالی جانے والی ریلی کے اختتام پر مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں ایک بڑا عوامی جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا۔