پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری
Web Desk
6 February 2026
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں 8 فروری کو ملک کے بڑے شہروں میں عوامی سطح پر پرامن احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی گئی اور فورسز کے اہلکاروں سمیت معصوم شہریوں کی شہادتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔
پی ٹی آئی نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
خیبرپختونخوا کے بقایا جات کی ادائیگی کا مطالبہ
اعلامیے میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا کے بقایا جات فوری طور پر ادا کیے جائیں۔ این ایف سی (NFC) اور اے آئی پی (AIP) فنڈز کی ادائیگی پر بھی زور دیا گیا۔
مزید کہا گیا کہ قبائلی اضلاع کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جائے اور دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری امدادی پیکج بحال کیا جائے۔
پی ٹی آئی کے اعلامیے میں امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کو ناگزیر قرار دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026