حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اپوزیشن کی تجویز مسترد کر دی
Web Desk
15 May 2026
اسلام آباد میں حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے اپوزیشن کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اس مقصد کے لیے کسی کمیٹی کی تشکیل کی کوئی گنجائش موجود نہیں اور قانون بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ایسی ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اگر اپوزیشن کو کسی قواعد کی خلاف ورزی پر اعتراض ہے تو وہ عدالت سے رجوع کر سکتی ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو کوئی بڑا سیاسی مسئلہ نہیں بنایا جا سکتا اور حکومت ان کی صحت سے متعلق معاملات پر توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت اسپتال منتقل کرنے پر اعتراض درست نہیں کیونکہ طبی ایمرجنسی کسی وقت کی پابند نہیں ہوتی۔
متعلقہ عنوانات
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026
شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف
30 August 2026
پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
30 August 2026
اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر
30 August 2026
جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان
30 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع
30 August 2026